قرآن کریم » اردو » سورہ مطففین

اختر القاريء


اردو

سورہ مطففین - آیات کی تعداد 36
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ ( 1 ) مطففین - الآية 1
ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ( 2 ) مطففین - الآية 2
جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ( 3 ) مطففین - الآية 3
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ ( 4 ) مطففین - الآية 4
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ ( 5 ) مطففین - الآية 5
(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ( 6 ) مطففین - الآية 6
جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ ( 7 ) مطففین - الآية 7
سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ ( 8 ) مطففین - الآية 8
اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ ( 9 ) مطففین - الآية 9
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ( 10 ) مطففین - الآية 10
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ( 11 ) مطففین - الآية 11
(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ( 12 ) مطففین - الآية 12
اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ ( 13 ) مطففین - الآية 13
جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ( 14 ) مطففین - الآية 14
دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ( 15 ) مطففین - الآية 15
بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ ( 16 ) مطففین - الآية 16
پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ ( 17 ) مطففین - الآية 17
پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ ( 18 ) مطففین - الآية 18
(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ ( 19 ) مطففین - الآية 19
اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ ( 20 ) مطففین - الآية 20
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ ( 21 ) مطففین - الآية 21
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ( 22 ) مطففین - الآية 22
بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ ( 23 ) مطففین - الآية 23
تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ ( 24 ) مطففین - الآية 24
تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ( 25 ) مطففین - الآية 25
ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ ( 26 ) مطففین - الآية 26
جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ ( 27 ) مطففین - الآية 27
اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ ( 28 ) مطففین - الآية 28
وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ ( 29 ) مطففین - الآية 29
جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ( 30 ) مطففین - الآية 30
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ ( 31 ) مطففین - الآية 31
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ ( 32 ) مطففین - الآية 32
اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ ( 33 ) مطففین - الآية 33
حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ( 34 ) مطففین - الآية 34
تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ ( 35 ) مطففین - الآية 35
(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ( 36 ) مطففین - الآية 36
تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا

کتب

  • نماز نبوىنماز نبوى : نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت کے بیان میں اردو زبان کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے جس میں احکام طہارت نماز کی مکمل کیفیت سنن ونوافل نمازوں کے اقسام اور جنائز وغیرہ کے احکام كا تذكره كيا گیا ہے.

    تاليف : سید شفیق الرحمن

    نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله - أبو طاهر زبير علي زئي - عبد الصمد رفيقي

    اصدارات : دارالبلاغ پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹر,بلاری,کرناٹک, انڈیا

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/78840

    التحميل :نماز نبوى

  • عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم اور ہمعید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ایک تحقیقی لا جواب کتاب جسمیں عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم منانے والوں کے ایک ایک جواب کا علمی رد پیش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس عید کا اسلام اور مسلمانوں سے کچھ بھی تعلق نہیں -

    تاليف : عادل سهيل ظفر

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/276181

    التحميل :عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم اور ہم

  • عربی زبان غیر عرب کو آپ کیسے پڑھائیں (اساتذہِ عربی کے لئے رہنما کتاب )زیر نظر کتاب میں عربی زبان پڑھانے والے اساتذہ کرام کیلئے چھوٹے چھوٹے محاضرات کا اردو مجموعہ نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے جس سے غیر عرب (عجم) حضرات کو عربی زبان سکھلانے میں کافی آسانی ہوگی –

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/318514

    التحميل :عربی زبان غیر عرب کو آپ کیسے پڑھائیں (اساتذہِ عربی کے لئے رہنما کتاب )

  • تقوية الايمانیہ وہ معرکۃ الآراء کتاب ھے جسے پڑھ کر لاکھوں لوگوں کو شرک وبدعت سے توبہ اور صاف ستھرے اسلام کی طرف پلٹ آنے کی توفیق نصیب ھوئی ھے، بلکہ یوں کہئے کہ اس کتاب نے دنیائے شرک وبدعت میں ڈیڑھ سو سال سے زلزلہ برپا کر رکھا ھے۔

    تاليف : شاه اسماعيل شهيد

    نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/47

    التحميل :تقوية الايمان

  • لمعة الاعتقادتوحيد ورسالت اسلامی عقیدے کی بنیاد ہے اس عقیدے پردل سے یقین کرنا اورزبان سے اقرارکرنا اوراپنے اعضاء وجوارح سے اس پرعمل کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے اسکے بعد ہی تمام اعمال مقبول کئے جاتے ہیں کتاب مذکورمیں توحید اوراسکے متعلقات کے بارے میں مدلل اورتفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے جونہایت ہی اہم کتاب ہے ضروراستفادہ کریں.

    تاليف : ابن قدامہ مقدسی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/228732

    التحميل :لمعة الاعتقاد